اسلام آباد() آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
آج ہمارے ساتھ 28 August کی
ہڑتال کے حوالے سے شیخ ہارون اور ان کے ساتھ ان کے ساتھی موجود ہیں بات یہ ہے کہ اس وقت ملک مشکلات کا شکار ہیں اور اکانومی بالکل بیٹھ چکی ہے ک وی آئی پی اگر کہے کہ سب اچھا ہے تو اس ملک کے ساتھ زیادتی کرے گا دیکھیں پچھلے سال انہوں نے ہدف رکھا تھا 9 ہزار ارب روپے کا وہ ہدف پورا ہو گیا اب بھی ان کو چاہیے تھا تو ہم نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ جو تاجر نیٹ میں نہیں ہے ہم ان کو نیٹ میں لانے کے لیے تیار ہیں آپ ان کو نیٹ میں لائیں ہم آپ کا ساتھ دیں گے کہ جو بھی ٹیکس پیئر نہیں ہے اس کو ٹیکس پیر بننا چاہیے ٹیکس تو ازاد کر رہے ہیں ڈائریکٹ بھی اور ان ڈائریکٹ بھی تاجر جو فائلر نہیں ہے وہ بھی 40 فیصد ٹیکس دیتا ہےانکم ٹیکس موجود ہے 18 فیصد سیل ٹیکس موجود ہے گزارش یہ ہے کہ آپ ہمیں یہ نہیں بتاتے ہیں کہ اپ کے پیسوں سے یہ ہسپتال بنایا ہے ڈیویلپمنٹ کے نام سے آپ ایم این اے کو ایم پی اے کو اربوں روپے دے دیتے ہیں اور ہمیں نظر نہیں آتا کہ کہیں کوئی سڑک بنی ہو آج بھی آپ چلے جائیں میں چونکہ پورے پاکستان میں جاتا ہوں سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ آپ کو بتا نہیں سکتا لیکن یہ پیسے لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں اس کے باوجود کہ یہ ملک جو کے ہمارا ملک ہے ہم پھر بھی ٹیکس دے رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اتنے پیسے آئے ہیں اور ہم نے کہاں کہاں خرچ کی ہےکانفرنسوں کا یہ سلسلہ 28 اگست کے لیے ہے ہم ہر روزانہ کی بنیاد پہ یہ پریس کانفرنس کرتے رہیں گے ہر سیکٹر ایک دن ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو انشاءاللہ 28 اگست کو پورے ملک میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہوگا اور یہ بھی میں واضح کر دوں کہ یہ ہڑتال آپ کو پتہ ہے 16 اگست کو تمام تاجر تنظیموں نے بیٹھ کر متفقہ طور پہ یہ فیصلہ کیا تھا کہ یہ تاجروں کی ہڑتال ہے یہ کسی سیاسی جماعت کی ہڑتال نہیں ہے یہ ذہن میں رکھ لیں تاجروں کی ہڑتال ہے کوئی سیاسی جماعت اس کو اپنے پلڑے میں نہ ڈالیں اس کی بڑی مہربانی وہ اس کی سپورٹ ضرور کر سکتے ہیں اگر اس کی مرضی ہے لیکن ہڑتال یہ پاکستان میں تاجر برادری کی ہے
میں بحیثیت صدر آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسییشن اجمل بلوچ کے اعلان کے مطابق پاکستان کی عوام کی امنگوں کے مطابق تاجر رہنماؤں کی امنگوں اور عوام کے موجودہ مسائل کے مطابق تاجر برادری پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے آج جس دور سے ہم گزر رہے ہیں اس سے پہلے نہ کبھی ہم نے نہیں دیکھاایک کہتا تھا کہ میں سائیکل کے اوپر اپنے دفتر جایا کروں گا ان کا عمل اور ان کے کہنے میں تضاد ہے لیکن تاجر برادری اپنے ایک چھتری کے نیچے ہے ہمارے صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ صاحب کی گزشتہ 40 سال کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے اور پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسییشن میں چیئرمین ایم اے ہا رون شیخ اعلان کرتا ہوں کہ تاجر تنظیموں اور تاجروں کے حقوق کے لیے اجمل بلوچ کی چھتری تلے ہم متحد ہیں اور ہمیشہ متحد رہیں گے اور 28 اگست کو انشاءاللہ اگر اس سے پہلے حکومت نے عقل کے ناخن لے لیے تو بصورت دیگر جیسے قائدین حکم کریں گے ویسے عمل کریں گے