Search
Close this search box.

صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے پانی کے فلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز سے بند

داٶدخیل(ضیاءنیازی سے)

شہریوں کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنے کی غرض سے کمرمشانی شہر میں لگائے گئے پانی کے فلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں شہویوں کی جانب سے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واٹر فلٹر یشن پلانٹس کو فعال کیا جائے صاف پانی ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے۔اور اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب کمرمشانی شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے تھے جنکو ابھی تک فعال نہ کیا جاسکا واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بلڈنگ تو بنادی گئی مگر اس میں مشینری وغیرہ کی تنصیب نہ کی جاسکی جبکہ دوسری جانب پہلے سے تعمیر کیے گئے واٹر فلٹر یشن پلانٹس بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے شہری صاف پانی سے محروم ہیں کمرمشانی کے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے مختلف قسم کے وبائی امراض پوٹنے کا اندیشہ ہے ۔ شہریوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جاے۔تاکہ شہری صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سگے۔

مزید خبریں

Skip to content