داٶدخیل(ضیاءنیازی سے)تحصیل عیسی خیل میں چاپری اورمتفرق علاقہ جات میں واپڈانے واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دیے۔پانی کی بوند بوند کو ترستی عوام نےفوری طور پرڈپٹی کمشنر میاںوالی خالد جاوید گورایئہ اور ارباب اختیار سےاپیل کی ہے کہ فوری طور پر کنکشن بحال کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل میں چاپری اور متفرق علاقہ جات کےبجلی کےکنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سےواپڈا نے منقطع کر لیے۔کنکشن منقطع ہونے کی وجہ سےچاپری اور خٹک بیلٹ میں پانی کی شدید کمی ہو گئی ہے۔سکول جانے والے بچےسکول کو چھوڑ کر پانی بھرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،کیونکہ جن گھروں میں بڑے افراد موجود ہیں وہ تو دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لے آتے ہیں،لیکن جہاں بڑے موجود نہیں،ان گھروں میں سکول جانے والے چھوٹے بچے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔عوامی حلقوں نےڈپٹی کمشنر میاوالی خالد جاوید گورائیہ اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر کنکشن بحال کیےجائیں،تاکہ پریشان حال عوام کچھ سکون کے سانس لے سکیں۔اس گرم موسم میں پانی کی قلت ناقابل برداشت ہو جاتی ہے،لہذا فوری طور پریہ عوامی مسئلہ حل کیاجائے،جو کہ عوام کا حق ہے۔