اسلام آبادمراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں 21پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے،زندہ بچ جانے والوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں۔بچ جانے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر،تنویر احمد، عباس کاظمی، غلا مصطفیٰ شامل ہیں، بدر محی الدین، عمران اقبال، شعیب ظفر، علی حسن، مہتاب الحسن، عزیز بشارت، محمد آصف،مجاہد علی، عامر علی، عمر فاروقی، بلاول اقبال، ارسلان، عرفان احمد شامل ہیں۔