ملتان،ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔
ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ تیسرے روز ہی اختتام پذیر ہوگیا، جہاں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127رنز سے ہرا دیا،251رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 123رنز بنا سکی،پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5وکٹیں حاصل کیں،ابراراحمد4اور نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ویسٹ انڈیز کے ایلک ایتھنیز55رنزبناکر نمایاں رہے۔